QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

ہر ایک ذمہ دار کا احتساب ہونا چاہیئے,چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب قانون میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر ایک ذمہ دار کا احتساب ہونا چاہئے۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ نیب چیئرمین واپس آنے والے ہیں ، اگر ریفرنسز کو کہیں نہ بھیجا جائے تو بات ختم ہو جاتی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ریفرنسز جتنی تیزی سے واپس ہو رہے ہیں کہیں اور نہیں جا رہے ، رینٹل پاور سمیت بڑے مقدمات ختم کر دیے گئے ،نیب ترامیم کے ذریعے تیسرے فریق کے مالیاتی فائدے کو نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اب بھی ہم قانون جانچنے کیلئے کسوٹی کی کھوج میں ہیں ، نیب سے پوچھا جائے گا کہ واپس آنے والے ریفرنسز کہاں جا رہے ہیں ، ممکن ہے واپس آنے والے ریفرنسز دوبارہ دائر ہوں یا کسی اور عدالت میں جائیں ۔ ریفرنسز ، ریکارڈ ، شواہد ، معلومات سب کچھ محفوظ ہونا چاہئے ، ہر چیز کی فہرست مرتب کرکے محفوظ کی جائے ۔

دوران سماعت وکیل مخدوم علی خان نے اعتراض اٹھایا کہ نیب صرف احتساب عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرا رہا ہے ، سارا ریکارڈ نہیں جمع کرایا جا رہا نیب سپریم کورٹ سے جو مخفی رکھ رہا ہے وہ بہت اہم ہے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 1947 سے آج تک سیاستدانوں کو کرٹ قرار دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کی کارروائی اس عمل کو بیلنس کرنے کیلئے مگر یہ بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video