QUEST NEWS

Pakistan

کیس میں پی ٹی آئی دعویدار ہی نہیں تھی، بغیر مانگے کیسے ریلیف دیا جاسکتا ہے: عطا تارڑ

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دعویدار ہی نہیں تھی تو کسی پارٹی کو بغیر مانگے ریلیف کیسے دیا جاسکتا ہے۔

 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل جوائن کر کے غلطی کی، حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز نے الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے ہیں، آئینی اور قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video