
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل جوائن کر کے غلطی کی، حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز نے الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے ہیں، آئینی اور قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔
