QUEST NEWS

Pakistan

چہلم امام حسینؓ، پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بحال رہے گی

پنجاب بھر میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

 

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل ہوگی، ان اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح 5 تا رات 11 بجے موبائل سروس بند رہے گی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ ان اضلاع میں راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں جہاں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

 

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video