QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

پی ٹی آئی کو فیض آباد پر دھرنے کی اجازت، دارالحکومت کے راستے سیل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسے سے روک دیا گیا، اسٹیج رحمان آباد منتقل

پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد میں جلسے سے روک دیا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی انتظامیہ نے جلسے کا اسٹیج فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے شرائط کی خلاف ورزی کے باعث جلسے کا اسٹیج لگانے سے منع کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز فیض آباد مری روڑ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں فیض آباد میں جلسے کا اسٹیج لگانے پر راولپنڈی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے مابین اختلاف تھا، جس پر راولپنڈی انتظامیہ نے جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

جلسہ خراب کرنے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، شبلی فراز

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ کبھی اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اور اب نیا ڈراما شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ مری روڑ ہی پر ہوگا، مگر فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے کو خراب کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن ایسے معاملات سے ہمارے حوصلوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اب آگے مری روڈ سکستھ روڈ فلائی اوور پر جلسہ کریں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی 26 نومبر کی احتجاجی ریلی کے اجازت نامے کے لیے تاحال اسلام آباد انتظامیہ کو عمران خان کا دستخط شدہ معاہدہ پیش نہ سکی۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے انتظامیہ کو معاہدے پر عمران خان کے دستخط شدہ بیان حلفی کی یقین دہانی کرائی تھی، جس پر انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں کی یقین دہانی کے بعد مشروط طور پر اجازت دی۔

شرائط پوری نہ ہونے پر جلسے کی اجازت منسوخی پر غور

انتظامیہ کے مطابق مشروط اجازت کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جب کہ انتظامیہ نے 36 شرائط پر تحریک انصاف کو معاہدے پر عمل سے مشروط اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق صورت حال کے پیش نظر تحریک انصاف چیئرمین کی جانب سےعمل درآمد نہ کرنے پر انتظامیہ نے این او سی منسوخی پر غور شروع کر دیا  ہے۔

ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت کیلیے نیا خط

علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت طلب کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے خط وصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلی کاپٹر کا جلسہ گاہ کے قریب تر ہونا ضروری ہے۔اجازت کے لیے خط پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو لکھا گیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 26 نومبر صبح 11 سے شام 5 بجے تک ہیلی کاپٹر لینڈنگ  اور  ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔

فیض آباد کے قریب دھرنے کی مشروط اجازت

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی دارالحکومت جانے والے کئی راستوں کو سیکڑوں کنٹینر کھڑے کرکے مکمل سیل بھی کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے  56 نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کیا تھا۔  اس سلسلے میں نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ رہی ہے، لہٰذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video