QUEST NEWS

Pakistan

وکلا کا 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

وکلاء رہنماؤں نے 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم ماورائے آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے، سب کا اتفاق ہے کہ اسے روکیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کوئی چیف جسٹس قبول نہيں،2002 اور 2007 کی نیشنل ایکشن کمیٹی بنا رہے ہیں، سارے پاکستان میں احتجاج کی کال دیں گے۔

 

حامد خان نے 25 اکتوبر کو وکلا کی طرف سے یوم نجات منانے کا بھی اعلان کیا۔

 

کوئٹہ میں وکیل رہنما علی احمد کرد نے کہا کہ آئینی ترمیم کو چیلنج کريں گے، سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، وکلا ایکشن کمیٹی 26 اکتوبر کے بعد اجلاس میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video