QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشت گردی کےواقعات ملکی امن کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں۔

پیر کی رات اپنے بیان میں انھوں نے نائیک عابد اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کااظہار کیا اورلواحقین سے اظہارتعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video