QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کا ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کرکے ان کی مزاج پُرسی کی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے اُن کی صحت سے متعلق دریافت کیا اورعلاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے،

اِن شاءاللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video