اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیرا عظم شہباز شریف ملکی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے،وزیراعظم ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Pakistan
تازہ ترین
وزیراعظم سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
- by Quest News
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- 161 Views

Leave feedback about this