QUEST NEWS

Sports

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی . وجہ سامنے آگئی

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ، گیری کرسٹن کو ٹیم کی سلیکشن اور سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے جیسن گلیسپی کو عبوری کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video