لاہور(کیو نیوز)مسلم لیگ ق کی رہنما مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس کیس کا تحریری حکم جاری کر دیاگیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عاصم حفیظ کے پاس درخواست پہلے بھی زیرسماعت ہے، درخواست جسٹس عاصم حفیظ کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کی جائے ،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Leave feedback about this