اسلام آباد:قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24کیس رپورٹ ہوئے ۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار472 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.54 فیصد رہی ہے۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے، ٹیسٹوں میں سےکراچی میں 232 ٹیسٹ کیے گئے جن میں س3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح1.29 فیصد رہی،لاہور م851 ٹیسٹوں میں سے10افراد کے ٹیسٹ مثبت اورشرح 1.18 فیصد،پشاور میں519 میں سے 3 مثبت اور شرح 0.58فیصد رہی،اسی طرح گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان میں 369ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت رہا اور مثبت کیسز کی شرح کا تناسب 0.27فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this