QUEST NEWS

Pakistan Showbiz تازہ ترین

متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر حکومت پنجاب نے پابندی لگادی

لاہور: پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس  پرستی پر مبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔ 

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں  فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے ہیں۔

محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی  پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی۔

مرکزی سینسر بورڈ نے فلم  سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video