QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

لاہور(کیو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔پنجاب کے علاقے شیخو پورہ میں لانگ مارچ کے حوالے ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل لیاقت علی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

اس دوران متوفی نے سینے میں ساتھیوں کو سینے میں درد کی شکایت سے آگاہ کیا پھر اُن کی حالت غیر ہوگئی جس پر ساتھی اہلکاروں نے لیاقت علی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج لیاقت علی جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی ڈرائیور تھا اور لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video