QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

قانون اتنا بے بس نہیں کہ فراڈیا کہے اور چیف جسٹس یا آرمی چیف پر ایف آئی آر درج ہوجائے، وزیر داخلہ

سلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے جس پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ذاتی، گھٹیا اور انتقام کی تسکین کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، وہ زخموں پر پروپیگنڈا کرتا ہے، ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video