QUEST NEWS

Showbiz

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹا سے ان فولو کردیا، ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں

پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فولو کیے جانے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

 

فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

 

ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video