QUEST NEWS

Pakistan

عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کر دیا گیا۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ، اسد قیصر، شیخ رشید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

 

 

 

عدالت ننے اسد قیصر و دیگر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ، بعدازاں بانی پی ٹی آئی ، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کر دیا۔

 

ہاد رہے کہ عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video