QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

عمران خان اب دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے، شرجیل میمن

  کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران پہلی اور آخری بار وزیر اعظم بنے اب وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی دعوتِ حلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان میں سچ سننے کی جرأت نہیں اس لیے اپنے دور میں پی ٹٰ آئی نے چینل مالکان کو گرفتار کروایا اور میڈیا کے اشتہارات بند کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے مخالفین کا کبھی بُرا نہیں سوچتی اور تنقید کو برداشت کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹ نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اسمبلی نہیں توڑے گا، عمران کے دانے کھانے کے اور کھانے کے اور ہیں، عمران خان کی روزی روٹی پنجاب حکومت سے چل رہی ہے اور اُن کے اتحادی خود بول رہے ہیں کہ عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب کی اسمبلی حکومت خود نہیں توڑنا چاہتی جبکہ عمران کے کہنے پر پرویز الہی اسمبلی نہیں توڑے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video