QUEST NEWS

Pakistan

شہید بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے جاری کرنے کی مشروط اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

 

جسٹس ارباب محمد طاہر نے طلبہ کی درخواست پر سماعت کی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ عدالت کے حتمی آرڈر سے مشروط ہو گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

 

 

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ جامعہ تاحکمِ ثانی ٹیسٹ کے نتائج جاری نہ کرے۔

 

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف 6 طالب علموں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 

طلباء کا مؤقف ہے کہ ٹیسٹ میں 200 میں سے 26-27 ایم سی کیوز آؤٹ آف سلیبس تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video