QUEST NEWS

Pakistan

شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس کے قتل کا مقدمہ درج

راولپنڈی میں کیانی روڈ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔

 

10 نومبر کو ملزم کی فائرنگ سے بیوی اور ساس جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ملزم گرفتار ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی اور باپ کی ایماء پر میری بہن اور ماں کو قتل کیا۔

 

اس کیس سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

 

تھانہ ریس کورس پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش بھی کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video