QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ  سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

لاہور میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video