QUEST NEWS

International تازہ ترین

دنیا کا دوسرا امیر ترین انسان اپنا طیارہ بیچ کر چارٹرڈ طیاروں میں سفر کرنے لگا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارد آرنلٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین انسان ہیں مگر آج کل وہ اپنا طیارہ بیچ کر چارٹرڈ طیاروں میں سفر کر رہے ہیں ۔

ایک ریڈیو انٹر ویو میں فرانس سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ برنارد آرنلٹ نے بتایا کہ وہ اپنے طیارے کی ٹریکنگ سے تنگ آگئے اور انہوں نے اسے فروخت کر دیا ، اب وہ چارٹرڈ طیاروں پر سفر کر رہے ہیں۔ تمام روپورٹوں کے بعد ہم نے طیارے کو فروخت کر دیا ، اب کوئی بھی یہ نہیں دیکھ سکتا کہ میں کہاں جا رہا ہوں ۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر پر متعدد اکاؤنٹس کی جانب سے برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک سمیت کئی معروف شخصیات کے طیاروں کو ٹریک کیا جاتا ہے اور پھر اس ڈیٹا کو عوام سے شیئر بھی کیا جاتا ہے ۔ ایلون مسک اسے اپنے لئے سکیورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں ۔

برنارڈ آرنلٹ حال ہی میں ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تھے اور اس وقت 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video