QUEST NEWS

Pakistan

بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی

گوجرانولہ میں معمولی تلخ کلامی پر بہن بھائی نے زہر کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

 

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا۔

 

متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو تحریری بیان دیا کہ 35 سال کی آسیہ کی5 سال قبل طلاق ہوگئی تھی اور وہ اپنے والدین کے گھر پر ہی رہتی تھی، چھوٹے بھائی سے معمولی جھگڑا ہوا تو بھائی نے بہن کو طلاق یافتہ ہونے کا طعنہ دےدیا جس سے دل برداشتہ ہوکر آسیہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔

 

 

اہل خانہ کا بتانا ہے کہ بڑی بہن کو گولیاں کھاتے دیکھ بھائی نے اس سے ایک گولی چھین کر خود بھی نگل لی جس کے بعد دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

 

پولیس کے مطابق ورثا قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video