QUEST NEWS

Pakistan

اسٹیڈیمز بننے دیں بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ اسٹیڈیمز بننے دیں بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی مین بلڈنگ کی تعمیر کا پی سی بی عہدیداران، ایف ڈبلیو او دیگر کنسٹرکشن کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں ۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’جتنی تیزی سے ممکن ہے دن رات تعمیراتی کام جا ری ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا ایک چیلنج ہے، پر امید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کام مکمل کر لیں گے، اسٹیڈیم مکمل ہونے دیں بھارت سمیت سب ٹیمیں آئیں گی‘۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video