اسلام آباد(کیو نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ نے جسد خاکی پاکستان پہنچنے کے بعد لاش کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا، جس کے بعد لوحقین نے ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا۔
ارشد شریف کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر آج یا کل پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، جس کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب نجی اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری اسپتال کے باہر تعینات ہے جب کہ ارشد شریف کے خاندان کے چند افراد اسپتال میں موجود ہیں۔

Leave feedback about this