لندن (ویب نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .نجی ٹی وی "24نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ارشد شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کے قتل کا سن کر دکھ ہوا، مریم نواز نے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں مریم نواز، پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے اور پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر گفتگو میں حصہ لیا۔

Leave feedback about this