اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ مراد سعید نے کمیٹی سے جواب مانگ لیے۔
فیصل واوڈا اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچے اور ارشد شریف مرڈر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
فیصل واوڈا نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دس سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا ہے، ارشد شریف کے قتل کا پاکستان میں پلان بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے، امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچے گا جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، سلمان اقبال کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ان سے درخواست کروں گا پاکستان ضرور آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ تک دھکیلنا بند گلی میں لیجانا ہے، عمران خان کو نااہل کرواکر وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کےاندر صفائی کریں۔
دوسری جانب فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا جواب سامنے آگیا۔ مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

Leave feedback about this