شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش دھماکہ
راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش دھماکہ کےنتیجہ میں پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہیداورایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کا نائیک عابد (عمر 33 سال، مانسہرہ کا رہائشی) اور 2 شہری شہید ہوگئے۔