QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

ریاست کسی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی بلکہ دہشت گردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

  واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ واشنگٹن میں وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس صورتحال کو دیکھنا چاہتا […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل، آئی جی نے بھی عہدہ چھوڑ دیا

 لاہور: وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کردیا جب کہ آئی جی پولیس نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پنجاب  میں عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ عبداللہ خان سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

فواد چوہدری نے جمعے کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی

 لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعے کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 4 فیصد سے کم رہیگی، جائزہ رپورٹ

  کراچی: مالی سال 2021-22 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف 3سے 4فیصد سے کم رہے گی جبکہ مہنگائی کی شرح 20فیصد سے بلند رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2021-22 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

ایک ہی جرم دو بار کیا گیا، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

 اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ گزشتہ روز کی سماعت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

پنجاب کی صورت حال واضح ہوتے ہی پختونخوا کا فیصلہ ہوگا، بیرسٹر سیف

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی صورت حال واضح ہوتے ہی پختونخوا کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی معلومات صوبائی حکومت نے نہیں روکیں تھیں، امن و امان اور سیکورٹی میں فرق […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ سردار محمد سبطین خان گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

  کراچی: معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ کل بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔ پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سیکڑوں گانے گئے […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چار بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان  شام چار بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے اور نئے نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں […]

Read More