QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

امید ہے اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام […]

Read More
International Popular تازہ ترین

سُپر اسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں بھائی جان کے نام سے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس طرح شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔ سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیرئیر کی ابتداء سے ہی انہیں شہرت حاصل ہوگئی تھی مگر ان کے شہرت یافتہ اور کامیاب ساتھی […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

ہائیکورٹ کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر ہی کو الیکشن کرائے۔ […]

Read More
International Popular تازہ ترین

بھارت کا بنا کھانسی کا شربت زہر بن گیا، ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

تاشقند: وسط ایشیائی ریاست ازبکستان میں بھارت میں تیارکردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیارکرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضر […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

ملک معاشی سیاسی و اخلاقی لحاظ سے ڈیفالٹ ہوگیا ہے، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم کی بدقسمتی ہے اس وقت ملک معاشی سیاسی و اخلاقی لحاظ سے ڈیفالٹ ہوگیا ہے، ملک میں شدید بدامنی ہے یہاں معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مرکز میں 12 پارٹیوں کی حکومت ہے […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

کراچی میں روٹی 25 روپے کی ہوگئی، بیکری مصنوعات بھی مہنگی

  کراچی: شہر قائد میں ڈھائی نمبر آٹا 125 سے 130 روپے کلو اور چھوٹی چکیوں کا آٹا 140 سے 150 روپے کلو فروخت ہونے لگا، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 25 روپے کردی جبکہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تندور کی روٹی 25 روپے میں فروخت […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

اتفاق رائے پر مبنی بجلی اور گیس کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک گیر اتفاق رائے پر مبنی، جامع اور ہمہ جہت بجلی، گیس اور پانی کے تحفظ کی حکمت عملی شروع کرنے پر زور دیا ہے۔  ایوانِ صدر میں توانائی کی بچت کے حوالے سے صدر مملکت کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ ، سینیٹر محمد […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار، ڈیڈلاک برقرار

 اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر  قومی اسمبلی  کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا جب کہ  تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق […]

Read More
Pakistan Popular تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ سپہ سالارِ پاکستان  جنرل سید عاصم منیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال […]

Read More