QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

سیلاب کی اطلاع دینے والا کم خرچ اور مؤثر سینسر تیار

بون: جرمن ماہرین نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر نظررکھنے والا ایک مؤثر اور کم خرچ واٹرسینسر بنایا ہے جو شمسی توانائی کی مدد سےکام کرتا ہے۔ یہ ان علاقوں کے لیےموزوں ہے جو بار بار سیلاب کے خطرے میں رہتے ہیں۔ جرنل آف واٹر ریسورسس ریسرچ کی تازہ اشاعت میں شائع رپورٹ کے مطابق […]

Read More
International Pakistan تازہ ترین

روشنی کے مظاہرے کے دوران ایک لاکھ ڈالر کے ڈرون دریا میں جاگرے

 پرتھ: رنگ برنگی روشنی والے سینکڑوں ڈرون کا ایک مظاہرہ اس وقت مہنگا پڑگیا جب کل 50 ڈرون باری باری دریا میں جاگرے اور مجموعی طور پر 66 ہزار ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ پرتھ ڈرون کمپنی نے کہا ہے کہ دریائے سوان کے کنارے سینکڑوں روشنی بھرے ڈرون پرواز کررہے تھے کہ ہزاروں تماشائیوں کے سامنے […]

Read More
International Sports تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا اور یوروگوائے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 14 ویں اور گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔اب تک کے ہونے والے 14 میچز میں […]

Read More
International Popular تازہ ترین

سینئر سیاست دان انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

کوالالمپور: ملائیشیا میں حزب اختلاف کے رہنما اورسینئر سیاستدان انور ابراہیم ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے۔ ملائیشیا کے بادشاہ کے محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلطان عبداللہ  سلطان احمد شاہ کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ انورابراہیم کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں […]

Read More
Health International تازہ ترین

چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض […]

Read More
International Pakistan تازہ ترین

سال میں دو مرتبہ ملک بدلنے والا انوکھا جزیرہ

اسپین: دنیا میں ایک دلچسپ جزیرہ ایسا بھی ہے جس کا مالک ملک ہر چھ ماہ بعد بدل جاتا ہے۔ فیزنٹ آئی لینڈ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو بیداسوا دریا کے کنارے واقع ہے جو فرانس اور اسپین کے درمیان ایک قدرتی باڑ کا کام بھی کرتا ہے۔ 6820 مربع میٹر اس چھوٹے سے جزیرے […]

Read More
International Pakistan تازہ ترین

سکھ رہنما گیانی ہرپریت سنگھ کی مودی حکومت کو وارننگ

 لاہور: بھارت کی شری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ وہ سکھوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرے۔ شری اکال تخت صاحب کے جتھہ دارگیانی ہرپریت سنگھ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سکھوں کی نسل کشی اورگولڈن ٹمپل پرحملے کی دھمکیاں ناقابل برداشت […]

Read More
International Popular تازہ ترین

برطانوی عدالت نے اسکاٹ لینڈ حکومت کے ریفرنڈم کو پارلیمنٹ سے مشروط کردیا

 لندن: برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ حکومت برطانوی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اگلے سال آزادی پر دوسرا ریفرنڈم نہیں کروا سکتی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت کے فیصلے سے قوم پرستوں کی 2023 میں ووٹنگ کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی […]

Read More
International Pakistan تازہ ترین

طالبان کا نماز جمعہ میں ایک ہی خطبہ دینے کا حکم

کابل: طالبان نے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے کا حکم دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت حج اور اوقاف کی جانب سے ملک کی تمام مساجد کے مبلغین کو نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے اورطالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح […]

Read More
International Pakistan تازہ ترین

جنوبی کوریا کا طیارہ مار گرانے والے میزائل شکن نظام کا تجربہ

سیئول: جنوبی کوریا کے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم نے ٹیسٹ کے دوران ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس جدید دفاعی نظام کا ایک ورژن فضا میں طیارے کو مار گرانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے نئے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ […]

Read More