کڑکتی سردی میں بھیگے بھیگے سے دسمبر آغاز ہوگیا، مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشیں
ملک بھر میں کڑکڑاتی سردی کے ڈیرے ہیں اور شہری ٹھنڈ سے ٹھٹھر رہے ہیں۔ بالائی علاقوں میں برف کی سفید چادر ہے اور ناران، کاغان، شوگران، مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں برفباری سے ہر منظر دلکش ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں آبشاریں اور ندیاں جم گئیں۔ […]