QUEST NEWS

Pakistan

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

 

شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی پی پی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کریگی، مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

 

صدر آصف علی زرداری نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا شہید بے نظیر بھٹو امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھی، شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔

 

صدرآصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کریگی، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video