QUEST NEWS

Pakistan

بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،25اسسٹنٹ ڈائریکٹرز برطرف

پنجاب میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹریشن کالجز نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تقریباً 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تقریباً دو سال سے سفارشوں پر تعینات تھے، جن میں سے زیادہ تر اساتذہ خواتین تھیں۔

 

 

 

یہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کالجز ٹیچرز ہیں، جنہوں نے اپنی مرضی کی ٹرانسفر نہ ہونے پر ڈی پی آئی آفس میں تقرریاں کروا رکھی تھیں۔

 

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ہٹانے کے بعد نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video