QUEST NEWS

Pakistan

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے آج رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

صوبے کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

 

دوسری جانب ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں پڑھانے والے 5 ہزار سےزائد اساتذہ کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

 

انتظامیہ کے مطابق رواں سال محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری نہیں کیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video