QUEST NEWS

Sports

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نےانکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

محسن نقوی نے پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور میگا پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video