QUEST NEWS

International

ایئر بی این بی پر گھر دینا امریکی خاتون کو کیسے مہنگا پڑا؟

امریکا میں ایک ایئر بی این بی (Airbnb)میزبان، ایک عجیب و غریب مہمان کے تجربے کے بعد ہدایات کی فہرست میں ‘no cryptocurrency mining’ کی ہدایت شامل کرنے پر مجبور ہو گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئر بی این بی کی ایک میزبان ایشلے کلاس نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے بجلی کا 1500 ڈالر (4 لاکھ 16 ہزار روپے) کا بھاری بل آنے کے بعد مختصر قیام کے کرایے داروں کی کرپٹو مائننگ پر پابندی لگا دی۔

 

 

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کرایے دار شروع میں مثالی کرایہ داروں کی طرح لگ رہے تھے اور ان کے تین ہفتے کے قیام کے دوران کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں آئی۔

 

تاہم یہ مثالی صورتحال اس وقت تک رہی جب تک کہ مہمانوں نے ان کی کرائے کی جائیداد کو ایک عارضی کرپٹو مائننگ ہب نہ بنادیا جس سے یوٹیلیٹی چارجز میں 1,500 ڈالر کی بلند ترین سطح تک بڑھ گئے۔

 

ایشلے کلاس نے ویڈیو میں کہا کہ جب انہیں بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوا تو انہوں نے اپنے آؤٹ ڈور کیمرے سے فوٹیج دیکھی جس میں پتا چلا کہ عارضی کرایے دار گھر میں تقریباً جو بعد میں اسے پتہ کمپیوٹر لائے جو کرپٹو مائننگ کے لیے تھے۔

 

مالک مکان خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ ‘ان کرایے داروں کے لیے کرپٹو مائننگ کے لیے استعمال کردہ بجلی کے بل کی ادائیگی کے مقابلے گھر کرائے پر لینا زیادہ سستا تھا۔’

 

 

 

خیال رہے کہ کریپٹو کرنسی مائننگ ایک ایسا عمل ہے جس میں ڈیجیٹل کرنسی حاصل کرنے کے لیے ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا شامل ہے۔ اس پورے عمل کے لیے اہم کمپیوٹیشنل پاور کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

یہاں تک کہ کرپٹو مائننگ کے عروج پر ماحولیاتی اور مالیاتی خدشات کی وجہ سے چین کے کچھ حصوں میں اس عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

 

رہائش گاہ کی مالک نے بتایا کہ انہوں نے عارضی کرایے داروں کو مسج کیا اور کہا کہ وہ اس بھاری بھرکم بل کی رقم ان سے وصول کریں گی جس پر وہ لڑنے لگے، چنانچہ خاتون کو اس معاملے میں ایئر بی این بی کمپنی کو شامل کرنا پڑا اور متعلقہ دستاویزات بھی شیئر کیں۔

 

 

 

ایسلے کلاس نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مہمانوں نے اپنے تین ہفتے کے قیام کے دوران ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 78 ہزار پاکستانی روپے) کمائے تھے۔

 

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کے بعد کئی ایئر بی این بی میزبانوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے اپنی فہرستوں میں واضح طور پر کرپٹو مائننگ پر پابندی لگا دی ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video