QUEST NEWS

Pakistan

جے یو آئی رہنما کے بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر پیپلزپارٹی کا ردعمل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بلاول بھٹو سے منسوب بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ سے غلط بیانی ہوئی، ان کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔

 

میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ اپوزیشن میں موجود دوسری جماعتوں کو بھی ڈائیلاگ میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کی تجویز حکومت کو بھی دی ہے

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی مس کمیونیکیشن یا مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے، اس طرح کا بیان دینا نا مناسب عمل ہے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ ہمیں جو پہلا مسودہ دیا گیا وہ ووٹنگ سے پہلے آدھی رات کو دیا گیا۔

 

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی بلاول بھٹو تشریف لے آئے، بلاول بھٹو کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا مجھے بھی تحفظات تھے لیکن مجبوری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے بلاول سے کہا آپ کی مجبوری ہوگی ہماری مجبوری نہیں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video