QUEST NEWS

Pakistan

صنعتوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا جلد اعلان ہو گا: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان ہو گا۔

 

علی پرویز ملک نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے نئےقرض پر بات چیت جاری ہے۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ ستمبر میں بورڈ کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔

 

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت اصلاحات کے پروگرام پر احسن طریقے سے عمل پیرا ہے، غیر ضروری اخراجات اور بے جا سبسڈیز کا خاتمہ اسی کا تسلسل ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاشی فیصلے کیے جا رہے ہیں، قوم کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video