QUEST NEWS

Showbiz

شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے جون میں راہول مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کر کے ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کی افواہوں کی تصدیق بھی کی تھی۔

 

تاہم گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔

 

صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے گول مول جواب دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video