QUEST NEWS

Pakistan

جعلی بھرتیوں اور ترقیوں کا معاملہ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 اسامیاں ختم کردی گئیں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد گریڈ 22 تک کی 200 اسامیاں ختم کردی گئیں۔

 

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 1700 میں سے 200 اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کی 3 اسامیوں سمیت حالیہ برسوں میں کی جانے والی متعدد غیرقانونی بھرتیاں اور ترقیاں ختم کردی گئیں ہیں، سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی صرف 10 اسامیاں باقی رکھی جائیں گی۔

 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد گریڈ 22 کا ایک سیکرٹری مستعفی ہوگیا جبکہ ایک ایڈیشنل سیکرٹری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

 

جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹیگیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں سرکاری افسران پر ریکارڈ میں مبینہ ہیرا پھیری، حکام بالا کو گمراہ کرنے اور فنانس کمیٹی کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video