QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

فیصل بینک اور مرکنٹائل پاکستان میں شراکت داری

کراچی، 27 جنوری، 2023: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور مرکنٹائل پاکستان (مجاز ایپل ڈسٹری بیوٹر) نے فیصل بینک کے کارڈز ہولڈرز کو بغیر کسی منافع کے Buy Now Pay Later (بی این پی ایل)کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شراکت داری کرلی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی صارفین کو authorized retail outletsسے ایپل کی آفیشل مصنوعات خریدنے کے لیے بی این پی ایل کی سہولت حاصل ہوگی۔ آزمائشی مرحلے میں 100سے زائد مرکنٹائل رجسٹرڈ ری سیلرز ایپل کے آفیشل پروڈکٹس کو 3، 6، 9 اور 12 ماہ کے آسان اقساط قسطوں پر پیش کریں گے۔مرکنٹائل مصنوعات فیصل بینک ڈیجی مال، فیصل بینک کے آن لائن مارکیٹ پلیس اور کال سینٹر کے ذریعے پی آئی پی آپشنز پر بھی دستیاب ہوں گی۔یہ شراکت داری فیصل بینک کے صارفین کو مرکنٹائل پاکستان کے مجاز چینلز کے ذریعے آسان ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ فیصل بینک کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اپنے کاروباروں کو ترقی دینے کے لیے تیز تر ادائیگی کے قابل ہوں گے۔گزشتہ چند برسوں میں بی این پی ایل نے صارفین بہت مقبولیت حاصل کی ہے، جس نے انہیں بی این پی ایل کا استعمال کرنے والے تاجروں کی جانب سے فراہم کردہ محفوظ، بغیر کسی رکاوٹ اور قابل بھروسہ سود سے پاک ادائیگیوں کے ذریعے سامان خرید کے قابل بنا یاہے۔ یہ اقدام ای کامرس ایکو سسٹم کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا، جس سے سامان اور خدمات کی خریداری سے قبل ادائیگی کی جاسکے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل بینک کے کنزیومر فنانس اینڈ پیمنٹ سروسز کے سربراہ انیق ملک نے کہا کہ یہ شراکت داری قابل بھروسہ فنانسنگ آپشنز کے ساتھ صارفین کو بااختیار بنانے کے ہمارے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ معاشی غیریقینی صورتحال کے اس دور میں یہ کارڈ ان گنت چھوٹے بڑے کاروباروں کو ترقی دے کر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گا۔فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 3 اکتوبر 1994ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں کام شروع کیا۔ ایف بی ایل کے حصص (شیئرز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں درج ہیں۔ فیصل بینک شرعی اصولوں کے مطابق کمرشل، ریٹیل، کارپوریٹ اور ڈیجیٹل بینکنگ سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس کا انتظام اہل شریعہ اسکالرز کی ایک مضبوط ٹیم کرتی ہے۔ ایف بی ایل کا نیٹ ورک پاکستان بھر میں 700سے زائد اسلامی برانچوں کے ساتھ 253 سے زیادہ شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video