امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو31 عدد ‘ایم ون ابرامز’ ٹینک فراہم کئے جائیں گے۔صدر بائڈن نے وائٹ ہاوس سے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ ٹینک دنیا کے بہترین ٹینک ہیں اور، اپنی زمین کے دفاع اور اسٹریٹجک اہداف تک رسائی کے لئے، یوکرین کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے”۔انہوں نے کہا ہے کہ "ایم ون ابرامز ٹینکوں کی دیکھ بھال نہایت درجے پیچیدہ ہے لہٰذا ہم جلد ہی یوکرینی فوجیوں کو اس معاملے میں لاجسٹک، دیکھ بھال اور طریقہ استعمال کی تربیت دینا شروع کر دیں گے”۔بائڈن نے کہا ہے کہ ‘ایم ون ابرامز’ کی فراہمی اس وقت شروع کی جائے گی جب یوکرینی فوجی، ان ٹینکوں کو اپنی دفاعی نظام کے ساتھ منسلک کرنے کی، صلاحیت حاصل کر لیں گے۔امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس ٹینک کا استعمال بھی یوکرین کو فراہم کردہ دیگر اسلحے کی طرح صرف اپنے زمینی دفاع تک محدود ہو گا۔واضح رہے کہ امریکہ کے ٹینک دینے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ہی جرمنی نے بھی یوکرین کو لیپرڈ ٹینک دینے کا اعلان کر دیا تھا۔امریکہ اور جرمنی کے فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ "آج یوکرین کے لئے نہایت درجے خوشی کی خبروں والا دن ہے۔ مختصر مدت میں جنگ کے خاتمے کے لئے ہمیں طویل المسافت میزائلوں ، توپ سسٹموں اور جنگی طیاروں کی بھی ضرورت ہے”۔زلنسکی نے کہا ہے کہ "فرنٹ پر ہمارے جوانوں کو دنیا سے جس قدر زیادہ دفاعی تعاون ملے گا روس کی جارحیت اس قدر تیزی سے ختم ہو جائے گی”۔یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

Leave feedback about this