QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

سارک کانفرنس بھارت میں،پاکستان کو دعوت نامہ

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس رواں برس انڈیا میں ہو گا۔ سربراہان مملکت سے قبل وزرا خارجہ کا اجلاس مئی میں انڈیا کے شہر گووا میں ہو گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا دعوت نامہ بھجوانے کے تین زریعے ہوتے ہیں۔ پہلا زریعہ تو یہ کہ میزبان ملک میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن / سفارت خانے کے توسط سے پاکستان دفتر خارجہ کو مراسلہ یا دعوت نامہ پہنچایا جاتا ہے۔اور اگر یہ طریقہ استعمال نہ کیا جائے تو میزبان ملک اپنے سفارت خانے کے توسط سے متعلقہ ملک کو دعوت نامہ بھجواتا ہے۔اگر یہ دونوں طریقے استعمال نہ کیے جائیں تو شنگھائی تعاون تنظیم کا مرکزی سیکرٹیریٹ خود رکن ممالک کو اجلاس کے دعوت نامے بھجواتا ہے۔سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ہے۔ مارچ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسسز کا اجلاس ہو گا لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے تاحال جواب نہیں دیا گیا جو کہ توقع ہے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ پاکستان اس حوالے سے بیان جاری کرے گا۔اس سے قبل انڈین میڈیا نے خبریں نشر کی تھیں کہ نئی دہلی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کیا ہے۔انڈین ویب سائٹ ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق یہ دعوت نامہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دیا گیا۔خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اگر پاکستان دعوت قبول کرتا ہے تو بلاول بھٹو زرداری تقریباً 12 سال کے وقفے کے بعد انڈیا کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہوں گے۔پاکستان اور انڈیا 1947 میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد سے اب تک تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔ ان میں دو جنگیں کشمیر کی وجہ سے ہوئیں۔انڈیا کا الزام ہے کہ اس کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کئی دہائیوں سے جاری لڑائی کو ہوا دے رہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ انڈیا کے الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video