کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے 235 میں سے 170 یوسیز کے نتائج جاری کردیے جن کے مطابق پیپلز پارٹی اول، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 80 چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 49 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی ہے جس نے 29 یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کیں۔مسلم لیگ ن 6، جے یوآئی اور آزاد امیدوار دو دو، تحریک لبیک ، مہاجر قومی موومنٹ ایک ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔65 یوسیز کے نتائج آنے باقی ہیں۔ 10 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
ٹاؤن پوزیشن
کراچی کے 25 ٹاؤنز ہیں جن میں سے پیپلزپارٹی نے 7 اور جماعت اسلامی نے 5 ٹاؤنز میں برتری حاصل کرلی۔پیپلزپارٹی کو لیاری،کیماڑی،مورڑو میر بحر،بلدیہ ، ملیر،گڈاپ،ابراہیم حیدری میں ، جماعت اسلامی کو گلبرگ،نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد، گلشن اقبال میں، جبکہ پی ٹی آئی کو مومن آباد،منگھوپیر میں برتری حاصل ہے۔اسی طرح شہر قائد میں مسلم لیگ (ن) نے دو جب کہ جے یو آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار نے یوسی چیئرمین کی ایک ایک نشست حاصل کی۔
ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن
یوسی1جماعت اسلامی کے عاصم علی 3139ووٹ، یوسی2 جماعت اسلامی کے فیصل شیخ 5567ووٹ، یوسی 3 جماعت اسلامی کے آفاق مرزا4483ووٹ، یوسی4 جماعت اسلامی کے مطیع اللہ 4228ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
نیو کراچی ٹاؤن
یوسی2جماعت اسلامی کے محمد احمر2380ووٹ ، یوسی3 جماعت اسلامی کے محمد علی راشد2263ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
صدرٹاؤن
یوسی 9 میں پی ٹی آئی کے محمد علی رضا2233ووٹ، یوسی 13 میں پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی3744ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
لیاقت آباد ٹاؤن
یوسی1 موسیٰ کالونی سے جماعت اسلامی کےعبید الرحمن3105ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یو سی 4 بفرزون میں جماعت اسلامی کے امیدوار محمد ابرار 6428 ووٹ لے کر چئیرمین کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔
جناح ٹاؤن
یوسی 6 پر جماعتِ اسلامی کے حافظ اسامہ، یوسی 8 پر جماعتِ اسلامی کے جنید مکاتی5863 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
کورنگی ٹاؤن
یوسی 3جماعت اسلامی کے منصور احمد، یوسی 5پی ٹی آئی کے امجد حسین، یوسی11پیپلزپارٹی کے مرتضی میمن
ماڈل کالونی ٹاؤن
یوسی5جماعت اسلامی کے محمد طلحہ، یوسی7چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے محمد فاروق کامیاب ہوئے۔
ماڑی پور ٹاؤن
یوسی1،پیپلزپارٹی کے عبدالغنی 4817ووٹ، یوسی2پیپلزپارٹی کے مبارک بلوچ2063ووٹ، یوسی3،پیپلزپارٹی کےسیف اللہ 4645ووٹ، یوسی4،پیپلزپارٹی کے محمد موسی 1327ووٹ، یوسی5،پی ٹی آئی کے نصیب خان 1827ووٹ لےکر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔
منگھوپیر ٹاؤن
یوسی1 میں پیپلزپارٹی کے محمد سلیم 1381ووٹ، یوسی3 میں جمیعت علمائے اسلام کے محمد خالد 1100ووٹ، یوسی 4 میں پی ٹی آئی کے عاطف حیات1309ووٹ، یوسی 15 پی ٹی آئی کے عزیزاللہ 1759ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن
یوسی1 میں پی ٹی آئی کے دولت خان 1074ووٹ، یوسی4میں پیپلزپارٹی کے گل حسن 773ووٹ ، یوسی 5 پیپلزپارٹی کےسلطان احمد 475ووٹ ، یوسی 7پیپلزپارٹی کےمحمد فاروق 714ووٹ، یوسی8 پیپلزپارٹی کےمحمد بلال 541ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
چنیسر ٹاؤن
یوسی 3 میں جماعت اسلامی کے امیدوار شاہد فرمان 4155 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو شکست دی۔ یوسی 6 میں جماعت اسلامی کے غیاث عباسی 2879 ووٹ اور یوسی7 میں پیپلز پارٹی کےمحمدطارق 3045ووٹ سےچیئرمین منتخب ہوگئے۔
لیاری ٹاؤن
لیاری میں 11 چیئرمین و وائس چیئرمین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی اور 1 پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔
یوسی1 میں پی ٹی آئی کے عبدالغنی 1896ووٹ، یوسی پانچ سے پی پی کے شاہد بلوچ 3651 ووٹ، یوسی 8 سے عبدالمجید 4849 ووٹ، یوسی 9 سے پی پی کے غلام یاسین 3480 ووٹ، یو سی 10 پر پیپلز پارٹی کے محمد 3180 ووٹ ، یونین کونسل گیارہ سے پیپلزپارٹی کے اسلم میمن چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ملیر ٹاؤن
یوسی تین سے پی ٹی آئی کے عاصم حیدر، یوسی 9 سے پیپلزپارٹی کے صابر علی، یوسی 10 سے پی پی کے افتخار احمد چیئرمین منتخب ہوگئے۔
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
یوسی 2 فاروق اعظم سے جماعت اسلامی کے فرحان سہیل 9035 ووٹ ، یوسی7 سے جماعت اسلامی کےعاطف باقی 6099ووٹ، یوسی 9 پر پیپلزپارٹی کے دل محمد، یوسی 10 سے جماعت اسلامی کے صہیب جمال2521ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یوسی 8 سے جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن 6388 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
ابراہیم حیدری ٹاؤن
یوسی1 سے پیپلزپارٹی امیدوار4552ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔
گڈاپ ٹاؤن
یوسی 2 پیپلزپارٹی کےمحمد اکبر3317ووٹ، یوسی 6 پر پیپلزپارٹی کےمحمد انور 3777ووٹ کامیاب ہوگئے۔

Leave feedback about this