QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

مسجد نبوی کے اطراف ہزاروں کمرے بنائے جائیں گئے

سعودی عرب میں رؤی المدینہ ہولڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ابراہیم الراشد نے کہا ہے کہ ’2030 تک مسجد نبوی کے اطراف 46 ہزار سے زیادہ ہوٹل کمرے اور متعدد تجارتی و تفریحی مراکز قائم کیے جائیں گے۔‘ ایکسپو حج 2023  میں’ زائرین کے لیے رہائش کی سہولتیں‘ کے عنوان سے ایک مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔مباحثے کے آغاز میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی قیام و طعام کی سہولتوں کا تعارف کرایا گیا۔سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ابراہیم الراشد نے کہا کہ ’رہائشی کمروں اور تجارتی و تفریحاتی مراکز کے قیام کے منصوبوں کا بنیادی مقصد مدینہ آنے والے حج و عمرہ زائرین کے سفر کو یادگار بنانا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کوشش ہے کہ زائرین کو اعلٰی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں۔ رؤی المدینہ کمپنی مدینہ منورہ میں مثالی منصوبے شروع کرے گی۔ آرکیٹکس کے ساتھ معاہدے کیے جا چکے ہیں۔ پروجیکٹ کو چلانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔‘ ابراہیم الراشد نے بتایا کہ ’پروجیکٹ کا ایک بڑا ہدف یہ ہے کہ زائرین کو رہائشی کمروں، تجارتی و تفریحی مراکز سے مسجد نبوی تک آمد ورفت کی سہولت میسر ہو۔ پیدل چلنے اور گاڑیوں کے راستے الگ الگ ہوں۔ مسجد نبوی تک واکنگ کے لیےایک الگ ٹریک ہو۔‘

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video