QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری اسمبلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد::سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق سیکرٹری قومی اسمبلی جسٹس عبدالروف لغمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سابق سیکرٹری قومی اسمبلی جسٹس عبدالروف لغمانی کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی اور قانون و انصاف کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے اللّه تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video