QUEST NEWS

Pakistan Sports تازہ ترین

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز کب سے ہوگا؟

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی بڑی صاحبزادی کی شادی کی مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کی شب رسم حنا سے ہورہا ہے، وہ ناصر نصیر خان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی اپنے ہونے والے چھوٹے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقفہ کے بعد کا کھیل دیکھا۔شاہد خان آفریدی نے میڈیا گیلری میں میں صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video