QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

 اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کردی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر آئل کمپنی مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن دو روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video