QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کا امکان

 اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس میں شرکت کے لیے 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت میں مزید سہولیات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مختلف مالی امور سے متعلق امریکی اثر و رسوخ پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جی 77 ممالک کانفرنس کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video